ڈیرہ غازی خان ، محکمہ ہائی وے کے ٹینڈر را کے اندھیرے میں ہی فائنل کر دیے گئے ‏



ڈیرہ غازی خان ، محکمہ ہائی وے کے ٹینڈر را کے اندھیرے میں ہی فائنل کر دیے گئے ‏
۱۵ اپریل, ۲۰۱۹ ۴:۳۶ شام

ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں محکمہ پنجاب ہائی وے نے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا، محکمہ ہائی وے کے آج ہونیوالے ٹینڈر کو ٹھیکیدارمافیا نے رات کے اندھیرے میں ہی فائنل کردیا۔

ٹھیکیداروں نے محکمہ ہائی وے کے دفتر کے صحن میں ٹینڈر  کی پرچیاں ڈال کر کام آپس میں تقسیم کرلئے۔

من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے محکمہ پنجاب ہائی وے نے راتوں رات انوکھی کارروائی  کرڈالی اور آج ہونیوالے ٹینڈر  کو ٹھیکیدار مافیا نے رات کے اندھیرے میں ہی فائنل کردیا۔

ٹھیکیداروں نے محکمہ ہائی وے کے دفتر کے صحن میں پرچیاں ڈال کر کروڑوں روپے کے ٹینڈر آپس میں تقسیم کرلئے ، ۔اس کام کیلئے انہیں اتنی جلدی تھی کہ انہوں نے لائٹ کا بھی انتظام نہ کیا اور موبائل فون کی روشنی میں بندربانٹ کرتے رہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف پتافی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معاملے کی مکمل انکوائری کا کہہ دیا۔

حنیف پتافی کا کہنا تھا یہ واقعہ ان کے حلقے میں ہوا ہے اور وہ کسی بھی بے قاعدگی کی صورت میں ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کریں گے۔



تازہ ترین ویڈیوز