Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈیرہ غازی خان، 7 سالہ بچی پر مالک مکان کا تشدد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

ڈیرہ غازی خان، 7 سالہ بچی پر مالک مکان کا تشدد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
August 2, 2020
ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ ملازمہ پر مالک مکان کے تشدد کا واقعہ،، والدین کے انکار کے بعد پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان میں تھانہ دراہمہ کے علاقے میں 7 سالہ بچی فرزانہ پر بااثر مالک کلیم اللہ نے بیہمانہ تشدد کیا۔ پولیس کے مطابق گھر کے مالک کلیم اللہ نے گھریلو ملازمہ 7 سالہ فرزانہ پر شور کی پاداش میں تشدد کیا، سنگدل مالک نے فرزانہ پر لاٹھیاں اور گھونسے برسائے۔ ڈی پی او اختر فاروق نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، متاثرہ بچی کو انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچی کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت کردی۔ آر پی او سے واقعے پر فوری رپورٹ بھی طلب کرلی۔