Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈیرہ اسما عیل خان ، پولیس کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ،بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد

ڈیرہ اسما عیل خان ، پولیس کا دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ،بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد
December 1, 2020

ٹانک میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ،سیکورٹی  فورسز نے دہشت گرددوں کے ٹھکانے سے 2 خودکش جیکٹس،70 کلو گرام بارود،2 اینٹی ٹینک مائن،2 آئی ای ڈیز،10 مارٹر گولے،1 راکٹ لانچر اورراکٹ لانچر کے 30گولے برآمد کرلئے۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق بارودی مواد کو خود کش گاڑی کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا جسے ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر  تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں تاہم ان کو گرفتار کرنے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے ۔