ڈھاکہ میں 4منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 70 افراد ہلاک

ڈھاکہ ، بنگلہ دیش
۲۱ فروری, ۲۰۱۹ ۱:۱۹ شام

ڈھاکہ ( 92 نیوز ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آتشزدگی کے باعث 70افراد لقمہ اجل بن گئے  جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خوفناک آتشزدگی نے تباہی مچا دی ، چار منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جس میں 70افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ۔

رات گئے لگنے والی آگ نے ہر چیز کو راکھ بنا دیا، دوسو سے زائد فائر فائٹرز نے پانچ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔

ٓآتشزدگی کے بعد متعدد افراد لاپتہ بھی ہوئے جن  کی تلاشی میں اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے۔

خبرایجنسی کےمطابق آگ ڈھاکہ کے چوک بازار کی چارمنزلہ عمارت سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

آگ سے متاثرہ عمارت میں پلاسٹک کی اشیا کے گودام تھے ۔

تازہ ترین ویڈیوز