ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید عہدے سے فارغ


ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اعلی‏ سردار عثمان بزدار ‏ ڈینگی
21 ستمبر, 2019 5:47 شام

لاہور ( 92 نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کو عہدے سے فارغ  کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی ۔

صالحہ سعید کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے ، صالحہ سعید کوفوری طورپرسروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہیں ، وزیراعلیٰ نے لاہور میں انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے، تجاوزات کی بھر مار،سڑکوں کی خراب حالت اور صفائی و سینی ٹیشن کے ناقص انتظامات پربرہمی کااظہار کیاتھا۔

قبل ا زیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی انسداد ڈینگی کے لئے بروقت اقدامات نہ کرنے پر عہدے سے ہٹایاجاچکاہے۔

تازہ ترین ویڈیوز