ڈوپلیسی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار


Faf Du Plessis ڈو پلیسی ٹیسٹ ٹی20 ٹیم قیادت سے دستبردار ڈربن ویب ڈیسک جنوبی افریقہ
۱۸ فروری, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۲ دن

ڈربن( ویب  ڈیسک) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسی ٹیسٹ اور ٹی20 ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہو گئے تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا عزم ظاہر کیا ہے ۔

فاف ڈو پلیسی  نے دستبرداری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نئی نسل کو قیادت کے منصب کیلئے تیار کرنے کی غرض سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے ڈوپلیسی کو آرام کا موقع فراہم کر کے کوئنٹن ڈی کوک کو قائم مقام کپتان مقرر کیا تھا سابق کپتان نے کہا کہ میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے تمام فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کا خواہشمند ہوں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.