ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں

ڈونلڈ ٹرمپ سابق روسی جاسوس زہر معاملے روس پابندیاں
۰۳ اگست, ۲۰۱۹ ۲:۴۵ شام

 ماسکو (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں عائد کردیں۔

امریکا اور روس کے درمیان نئی سرد جنگ کا آغاز ہو گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے  سابق روسی جاسوس  سرگئی سکریپال اور اُن کی بیٹی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر مزید پابندیاں لگا دیں۔

نئی پابندیوں کے تحت امریکی  بینکوں پر  روس کو قرض فراہم  کرنے کی ممانعت ہوگی جبکہ  کسی بین الاقوامی ادارے کی جانب سے ماسکو حکومت کو  قرضوں میں توسیع  کی مخالفت کی جائیگی۔ کانگریس کے ارکان وائٹ ہاؤس پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ ماسکو پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں ۔

دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ امریکی فیصلے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔

گزشتہ برس مارچ میں برطانیہ میں رہائش پذیرسابق روسی جاسوس سرگی سکرپال اوران کی صاحبزادی پراعصاب شل کر دینے والے زہر سے حملہ کیا گیا تاہم بروقت طبی امداد کے باعث دونوں بچ گئے تھے۔

اس سے پہلے امریکا اور روس نے جوہری ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے تاریخی معاہدے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئرفورسزٹریٹی کو ختم کر دیا جس سے دنیا میں ایٹمی اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہونے کا امکان ہے تاہم امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ نئے معاہدے میں چین کو بھی شامل کرنا چاھتے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز