ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، کڑوڑوں مالیت کی منشیات سمگلنگ ناکام

ڈولفن اسکواڈ، کارروائی، کڑوڑوں مالیت، منشیات سمگلنگ ناکام، لاہور، 92 نیوز
۱۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۱۶ دن

لاہور (92 نیوز) لاہور ملتان روڈ پر ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کڑوڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ فیصل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ڈولفن ٹیم دوران پیٹرولنگ ملتان روڈ پر گاڑی سے اڑھائی من چرس و افیون برآمد کرکے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم ریاست ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے، اتنی بڑی مقدار میں چرس کہاں  سپلائی کی جارہی تھی ملزم سے تفتیش جاری ہے

فیصل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلاول موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ملزموں کے قبضہ سے 3 موٹرسائیکلیں، 3 موبائل فونز، پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ادھر شاہدرہ پولیس  نے نقب زن چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے آلات نقب زنی سمیت ،سگنل جیمر، بیٹری،انٹینا، گیس کٹر، سلنڈر، مختلف نمبر پلیٹس اورکرولا گاڑی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان درجنوں گھروں اور دوکانوں کے تالے توڑ کر چوری کر چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز