Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی ‏

ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، شوہر جاں بحق، بیوی زخمی ‏
May 8, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا ۔ حادثے میں شوہر جاں بحق اور بیوی زخمی ہو گئی ۔ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب تیز رفتار بے قابو ڈمپر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا، جس سے موٹرسائیکل سوار شوہر جاں بحق اور اہلیہ زخمی ہو گئی ۔ جاں بحق شخص کی شناخت پرویز  اور زخمی خاتون کی بلقیس کے نام سے ہوئی جسے  عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگ ادی جب کہ ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ادھر  ‏ کراچی میں گلستان جوہر کےنجی سپراسٹورمیں  آتشزدگی سے دونوں فلور مکمل طورپرجل گئے۔ بارہ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر  سولہ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں کاسامان جل گیا،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب  ٹبہ سلطان پور  میں  چوک میتلا کے قریب تیز رفتار بس اور کار میں تصادم سے کار ڈرائیور سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 4 مسافرزخمی ہو گئے ۔