Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈسکہ ضمنی الیکشن سکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

ڈسکہ ضمنی الیکشن سکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
April 8, 2021

ڈسکہ (92 نیوز) ڈسکہ ضمنی الیکشن میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انتخابی مہم کا وقت رات بارہ بجے ختم ہوجائیگا۔

وفاقی کابینہ نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، ہفتے کے روز ہونے والے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں رینجرز سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔

سمری کی منظوری سرکو لیشن کے ذریعے لی گئی، ضلعی انتظامیہ اور رینجرز مل کر سکیورٹی کے معاملات دیکھیں گے۔

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کا میدان دوبارہ 10 اپریل کو لگے گا، جہاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی اسجد ملہی اور ن لیگی سیدہ نوشین مدمقابل آئیں گے۔