ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو جرمانہ ‏


عمر اکمل
۰۲ اپریل, ۲۰۱۹ ۹:۳۲ دن

لاہور ( 92 نیوز)  ڈسپلن کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو جرمانہ کیا گیا جب کہ ان کی سرزنش بھی کی گئی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر طلعت علی نے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کے باعث میچ فیس کا بیس فی صد جرمانہ عائد کر دیا ، جرمانہ کے علاوہ انہیں میچ سے قبل لیٹ نائٹ باہر جانے پر سرزنش بھی کی گئی ہے ۔

عمراکمل آسٹریلیا کے خلاف پانچویں میچ سے قبل بغیر اجازت لئے لیٹ نائٹ کلب چلے گئے تھے ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمراکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی اور ٹیم مینجر کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے ۔

پی سی بی ایم ڈی وسیم خان نے اس واقعہ پر کہا ہے کہ انہیں عمر اکمل کی جانب سے اپنی غلطی کاا حساس کرنے اور اپنے رویہ کی وجہ سے سزا کو تسلیم کرنے پر خوشی ہے ۔ 

تازہ ترین ویڈیوز