ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس ، ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد


ڈاکٹر ، ماہا ، خودکشی ، کیس ، ملزمان ، عبوری ، ضمانت ، توثیق ، درخواست ، مسترد
21 ستمبر, 2020 6:23 شام

 کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ ملزم وقاص اور جنید کمرہ عدالت سے فرار ہو گئے۔

سٹی کورٹ کراچی کے باہر تفتیشی افسر نے رکشے میں جنید کو پکڑا۔ وکلا نے فرار کرا دیا۔

ملزمان کے فرار ہوتے ہی پولیس نے بھی پیچھا شروع کیا اور تفتیشی افسر نے جنید کو شکنجے میں لیکر ہتھکڑی بھی پہنا دی لیکن معاملہ یہاں رکا نہیں اور وکلاء بیچ میں کود پڑے اور جنید کو پولیس کی گرفت سے فرار کروا دیا ۔ ملزم جنید نے جاتے جاتے بتایا کہ تفتیشی افسر نے ایک لاکھ روپے لیے تھے ۔

ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد کا کہنا تھا ملزمان عدالت کے سامنے جھوٹ بولتے رہے اور بیرون ملک فرار ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔ مقدمہ کے مدعی اور فیشن بلاگر ڈاکٹر ماہا کے والد نے کہا کہ تمام شواہد فراہم کر دیے ہیں اور پولیس پر بھی مکمل اعتماد ہے ۔ انصاف ضرور ملے گا ۔

تازہ ترین ویڈیوز