Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان
January 29, 2021

ساہیوال (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ، ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔ ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے۔ سینٹ انتخابات میں اوپن بیلیٹنگ کیلئے آئینی ترمیم کر رہے ہیں۔

ساہیوال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا، کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔ پی ڈی ایم نے فیل ہی ہونا تھا، مولانا فضل الرحمن کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے۔ فضل الرحمن مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے اربوں پتی بنا۔ وہ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا، فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں، اکاؤنٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاؤنٹس شفاف نکلیں گے۔ ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاؤنٹس کا ڈیٹا دیا۔ انہوں ںے چیلنج کرتے کہا، یہ جماعتیں ایک ہزار اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔

اُنہوں نے کہا یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا۔ مریم نواز نے غیر قانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا۔ کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہر سیاسی رہنماء نے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے۔ بڑے بڑے ڈاکووں اور قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعظم بولے کہ جس فورم پر اپوزیشن کے خلاف فیصلہ آئے وہ اس کو نہیں مانتے۔ نیب ان کی کرپشن پکڑ رہی ہے یہ نیب کو بھی نہیں مانتے۔ ماضی میں یہ ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے۔ ن لیگ نے مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا بدقسمتی سے ابھی تک کسانوں پر خصوصی توجہ نہیں دے سکے تھے، کامیاب کسان پیکج شروعات ہے، کسانوں اور زراعت کیلئے جامع پیکج دیں گے۔