Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکو اور چور گننا شروع کر دیے تو پارلیمان کی کوئی عزت نہیں رے گی ، پرویز اشرف

ڈاکو اور چور گننا شروع کر دیے تو پارلیمان کی کوئی عزت نہیں رے گی ، پرویز اشرف
October 28, 2020

اسلام آباد(92 نیوز)رہنما پاکستان پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ڈاکو اور چور گننا شروع کردیئے تو پارلیمان کی کوئی عزت نہیں رہے گی۔

سابق وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  کسی کو چور اور ڈاکو آپ قرار نہیں دے سکتے، آپ کے نمبر پورے ہوگئے تو کہا این آر او مانگ رہے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کو غیرآئینی کہنے والے بتائیں آپ کیا ہیں، آپکو کیا پتا آئین کا ، آئین کا سبق ہمیں نہ دیں، ہم اسکے خالق ہیں ۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جلسے میں اویس نورانی کی زبان پھسلی جس پر وہ معذرت کرچکے ہیں، آپ پہلی اور آخری بار آئے ہیں ، جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے حکومت کو ، کوئی چور اور ڈاکو ہے تو اسکا فیصلہ آپ نہیں عدالت کرے گی، پی ڈی ایم آپ کے وعدوں کی چکی میں پسنے والوں کی عکاس ہے۔

رابطہ کیجیے