ڈاکار ریلی فرانسیسی عالمی چیمپئن سباچن لیوب نے اپنے نام کر لیا

ڈرائیورز بائیکرز سباچن لیوب ڈی ویلئیرز
۰۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۹:۵۵ شام

 لیما (92 نیوز) پیرو کے صحرا میں جاری ڈاکار ریلی کے دوسرے مرحلے میں  نو بار کے عالمی چیمپئن فرانس کے سباچن لیوب نے اپنے نام کر لیا۔

صحرا میں ریت کے اونچے ٹیلوں پر ڈرائیورز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔ بائیکرز نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

دوسرے مرحلے میں بھی ڈرائیورز ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی تگ ودو میں دکھائی دیے۔ فرانس کے سباچن لیوب  نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  دوسرے مرحلے میں کامیابی سمیٹی۔

سباچن نے ایک منٹ اور 56 سیکنڈز کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے ڈی ویلئیرز کی مجموعی برتری برقرار ہے۔

موٹر سائیکل ریس کی کیٹگری میں اسپین کے جوآن برایڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ 17 جنوری تک پیرو میں جاری رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز