Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈارک ویب تفتیش میں اہم پیشرفت، سرغنہ سہیل ایاز کا ساتھی گرفتار، بچہ بازیاب

ڈارک ویب تفتیش میں اہم پیشرفت، سرغنہ سہیل ایاز کا ساتھی گرفتار، بچہ بازیاب
November 15, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کیخلاف تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بچوں کو زیادتی کیلئے سپلائی کرنے کا انکشاف ہواہے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم کے ساتھی خرم کالا کو گرفتار کرلیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا، بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنے والے سہیل ایاز نے مزید اہم انکشافات کردئیے، موبائل اور لیپ ٹاپ سے اہم مواد برآمد ہوا، ساتھی خرم کالا کو گرفتار کر کے 12 سالہ مغوی بچہ بھی بازیاب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی فیصل رانا نے بتایا ملزم سہیل ایاز بچوں کو زیادتی کیلئے سپلائی کرتا رہا۔ ملزم خرم کالا نے انکشاف کیا سہیل ایاز منشیات کے کاروبار میں بھی ملوث ہے۔ بازیاب ہونے والے بچے عدیل خان نے بھی ظلم کی داستان بیان کردی۔ معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا، حکومت اور اپوزیشن نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی، کےپی میں نوکری پر حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم آفس نے بھی سہیل ایاز کے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا جس پر راولپنڈی پولیس نے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا۔