ڈاؤن ٹاؤن ایبے کا باکس آفس پر راج برقرار

ڈاؤن ٹاؤن ایبے باکس آفس لاس اینجلس ‏ ‏92 نیوز
۲۴ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ دن

لاس اینجلس ( 92 نیوز) امریکی باکس آفس پرگزشتہ ہفتے ڈاؤن ٹاؤن ایبے  کا راج رہا، ڈاؤن ٹاؤن ایبے نے کمائی کے لحاظ سے باقی سب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

اوپننگ ویک میں 31ملین ڈالر کماکر امریکی باکس آفس پر گزشتہ ہفتے راج کرنیوالی فلم  ڈاؤن ٹاؤن ایبے  کی کہانی بیسیوں صدی کے ایک معروف انگلش خاندان کے گرد گھومتی ہے ،جنہیں کنگ جارج اور انکی ملکہ میری کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

ایڈ اسٹرانے بھی پہلے ہفتے 19 اعشاریہ دوملین ڈالر کمائے،فلم کی کہانی ناسا سے منسلک ایک خلانورد کے گرد گھومتی ہے،یہ کردار معروف اداکار براڈ پٹ نے نبھایا  ہے ۔

سلویسٹر اسٹالون کی فلم ریمبو لاسٹ بلڈ  گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلموں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہی ، فلم نے  19 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز