چیچہ وطنی ، کمالیہ روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم،6افراد جاں بحق


ACCIDENT
29 ستمبر, 2020 9:50 دن

چیچہ وطنی ( 92 نیوز) چیچہ وطنی میں کمالیہ روڈ پر کار اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ ،تین خواتین دو مرد شامل ہیں، جان بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے ، بدقسمت خاندان کے افراد بورے والا سے ماموں کانجن فوتیدگی پر جا رہے تھے۔

حادثہ تھانہ صدر کمالیہ کی حدود میں پیش آیا، جاں بحق افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دی ، حادثہ کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز