چین کی نریندر مودی کے دورہ اروناچل پردیش کی مذمت

چین
۱۰ فروری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۰ دن

بیجنگ (92 نیوز) چین نے نریندر مودی کے دورہ اروناچل پردیش کی مذمت کرتے  ہوئے مودی کوخبردار کر دیا۔

چین کا کہنا ہے کہ  بھارت ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرے  جس سے کشیدگی بڑھ جائے ،دوسری طرف بھارت نے  تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےاروناچل پردیش بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان حوا چونی ینگ نے مودی کے اروناچل پردیش کے دورے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی بارڈر کے حوالے  سے ہماری  پوزیشن واضح ہے اور چینی گورنمنٹ نے  ارونا چل پردیش کو کبھی نہیں مانا۔

ترجمان نے بھارت سرکار سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مفادات اور چین کے خدشات کو ملحوظ خاطر رکھے اور کوئی تجاوز نہ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کو تعلقات کی بہتری کی طرف گامزن رہنا چاہیے اور کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس کی وجہ سے تنازعات جنم لیں اور بارڈر پر صورت حال خراب ہو جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز