چین میں پھنسے پاکستانی تاجر وطن واپس پہنچ گئے ‏


۰۸ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۱۶ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاک چین بارڈر پر  پر تاشغورغند میں پھنسے 100سے زائد پاکستانی تاجر پاکستان پہنچ گئے، تاجروں کی وطن واپسی کیلئے خنجراب بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا تھا۔

چین میں پھنسے پاکستانی تاجر اور ڈرائیوروں کو تاشغورغند امیگریشن نے قانونی کارروائی کے بعد سوست روانہ  کیا گیا تھا  ،  پاکستانی تاجر اور ڈرائیور خصوصی بسوں اور کنٹینرز کے ہمراہ سوست پہنچ گئے ہیں۔

معاملہ حل کرنے پر تاجروں اور ان کے اہلخانہ نے چینی سفارتخانے اور چیف سیکرٹری گلگت کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، واضح رہے کہ  100  سے زائد پاکستانی تاجر اورڈرائیور گزشتہ ایک ہفتے سے پاک چین بارڈر تاشقورغند میں پھنسے ہوئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز