چین سے تجارتی جنگ، ٹرمپ کا متاثرہ لوگوں کیلئے امداد کا اعلان

چین ، تجارتی جنگ، ٹرمپ ، متاثرہ لوگوں ، امداد ، اعلان
۲۴ مئی, ۲۰۱۹ ۲:۰۴ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) چین سے تجارتی جنگ میں ٹرمپ نے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد کا اعلان کر دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشگوئی کی ہے کہ جلد بیجنگ اور واشنگٹن تجارتی معاہدے پر متفق ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا چین سے تجارتی معاہدے میں چین کی خطرناک کمیونیکیشن کمپنی کے حوالے سے اختلافات دور ہو سکتے ہیں۔

تقریب میں امریکی صدر نے چین سے تجارتی جنگ کے اثرات سے متاثرہ لوگوں کیلئے 16 ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معیشت پر کسی طاقت کو ویٹو پاور حاصل نہیں ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ پومپیو کہتے ہیں کہ چینی ٹیلی کمیونیکیشن حکومت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حقائق چھپاتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز