چین اور امریکی حکام کے درمیان غیررسمی گفتگو تیسرےروز بھی جاری رہے گی،امریکی نمائندہ



US china
۰۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۴ دن

بیجنگ( 92 نیوز)بیجنگ میں موجود امریکی وفد کے نمائندے کا کہنا ہے کہ چینی اور امریکی حکام کے درمیان غیر رسمی ملاقات تیسرے روز بھی جاری رہے گی جبکہ چینی میڈیا کے مطابق امریکا کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی مذاکرات غیر معقول رعایت پر مبنی نہیں ہوں گے ۔

امریکا چین تجارتی جنگ میں جیت امریکا کی ہی ہو گی ، مائیک پومپیو

غیر ملکی رپورٹوں کے مطابق  امریکہ اور چین کے حکام کے مابین تیسرے روز کی ملاقات دونوں ممالک کے تجارتی معاملات میں مدد گار ثابت ہو گی ۔ امریکی اعلیٰ حکام ک اکہنا تھا کہ اس معاملے کے ذریعے امریکی فارم اور توانائی کی اشیاء کی چین کی مارکیٹوں  تک رسائی کے معاملات بہتر ہو رہے ہیں ۔

چین اور امریکا کے مابین ہونیوالی تجارتی جنگ نے زور پکڑ لیا

دوسری جانب چین  کے میڈیا کے مطابق امریکہ کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی مذاکرات میں فریقین کو سمجھوتہ کرنا ہوگا، کچھ چیزیں امریکہ  کو چھوڑنی ہوں گی جب کہ کچھ چیزیں چین کو ترک کرنا ہوں گی۔

عالمی تجارتی مارکیٹ میں امریکہ اور چین کی جنگ شدت اختیار کر گئی

چین میں تجارتی مذاکرات کا آغاز رواں ہفتے کے آغاز سے جاری ہے جو کہ بغیر کسی نتیجے کے  تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے ۔



تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.