Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چینی وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب عمران خان کو خط، خیریت دریافت کی

چینی وزیراعظم کا پاکستانی ہم منصب عمران خان کو خط، خیریت دریافت کی
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا، خیریت دریافت کی۔

چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا وباء کے خلاف جلد فتح حاصل کرے گا۔

اس سے قبل سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے پیغامات آئے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یاب ہونے کے لئے دعا گو ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے لئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔