چینی قونصلیٹ پر حملہ ، دہشتگرد اسلحہ لہراتے ہوئے قونصلیٹ تک پہنچے

۳۰ نومبر, ۲۰۱۸ ۸:۱۹ دن

کراچی (92 نیوز) چینی قونصلیٹ پر حملے میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

فوٹیج کے مطابق دہشتگرد اسلحہ لہراتے ہوئے گلی میں داخل ہوئے اور قونصلیٹ تک پہنچے۔

کمانڈ اینڈکنٹرول سےکسی نےاسلحہ بردار افراد کو چیک کرنے کی اطلاع چوکی پرنہ دی۔ دہشت گردوں نے پہلے دستی بم پھینکا اور پھر چوکی پر فائرنگ کی۔

ایک دہشتگرد قونصلیٹ کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ گولی لگنےسے دہشت گرد کے ہاتھ سے بارود سے بھرا بیگ گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز