Friday, November 27, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

چینی فوج نے پانگونگ جھیل کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا، سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی

چینی فوج نے پانگونگ جھیل کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا، سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی
October 30, 2020 10:38 pm

لداخ (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ سے بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے بھارتی حدود میں گھس کر پانگونگ جھیل کے شمالی کنارے فنگر 2 اور 3 کے مزید مقامات پر قبضہ کر لیا ہے۔ بھارت کی چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کا سلسلہ جاری۔۔۔لداخ کے بعد اب چین نے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ یہ دعوی بی جے پی کے  سابق رکن پارلیمنٹ نے کیا ہے جس کا تعلق لداخ سے ہے۔ سابق رکن تھوپستان چھوانگ نے بھارتی اخبارکو بتایا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریبی علاقے کے مکینوں نے اسے بتایا کہ بارڈر کی صورتحال تشویشناک ہے، چینی فوج نے فنگر 2 اور 3 کے مزید اہم مقامات پر قبضہ ہی نہیں کیا، بلکہ ہاٹ سپرنگز ایریا بھی مکمل طور پر خالی نہیں کیا۔ تھوپستان چھوانگ کا مزید کہنا تھاکہ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوجی خیموں میں مقیم ہیں جوکہ انتہائی سرد موسمی حالات میں کسی طور مناسب نہیں۔ متعدد بار مذاکرات کے بعد بھی اگر حکومت چینیوں کو انخلاء کیلئے قائل نہیں کر سکی تو پھر فوجیوں کو مناسب رہائش فراہم کی جائے، انہیں خیموں میں رکھنا قابل قبول نہیں۔

Contact Details