چیمپئنز لیگ فٹبال ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوونٹس کو دو ایک سے شکست دیدی

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۲:۱۰ شام

لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رونالڈو کی یوونٹس کو دو ایک سے شکست دیدی۔

ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

گروپ ایچ کے ایک اہم مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے یوونٹس کو ہرا دیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ پہلی کامیابی کرسٹیانو رونالڈو کو ملی جب انہوں نے 65 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

مانچسٹر یونائیٹد نے اچھا کم بیک کیا اور گوان ماٹا نے 86 ویں منٹ میں شاندار گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

میچ کے آخری لمحات میں یوونٹس کے لیونارڈو بنوچی نے گیند اپنے ہی جال میں پھینک کر یونائیٹڈ کی برتری دو ایک کر دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

گروپ جی کے ایک میچ میں ریال میڈرڈ نے ایک طرفہ مقابلے کے بعد وکٹوریہ پلزن کو پانچ صفر سے دھول چٹائی۔ میڈرڈ کی طرف سے کریم بنزیما نے دو ، کیزامیرو ، گیرھت بیل اور ٹونی کروز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز