چیمپئنز لیگ فٹبال ، مانچسٹر سٹی نے شالکے کو سات گول سے ہرا دیا



چیمپئنز لیگ فٹبال مانچسٹر سٹی شالکے یوونٹس رونالڈو
۱۳ مارچ, ۲۰۱۹ ۱:۲۲ شام

 لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ فٹبال میں راؤنڈ آف 16 کی دوسری لیگ میں بڑے مقابلے جاری ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے شالکے کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرا دیا۔

فٹبال کی دنیا میں چیمپئنز لیگ کا میلہ زور و شور سے جاری ہے۔ راؤنڈ آف 16 کی دوسری لیگ leg میں مانچسٹر سٹی اور یوونٹس نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنلز میں جگہ پکی کر لی۔

یوونٹس اور اتلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان مقابلے میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چھائے رہے۔ رونالڈو نے ہیٹرک اسکور کی اور اپنی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی ممکن بنائی۔

یوونٹس کی ٹیم میچ میں پوری طرح چھائی رہی ۔ 27 ویں منٹ میں رونالڈو نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ایک بار پھر اسٹار کھلاڑی نے گیند کو جال میں پھینک کر برتری دوگنی کر دی۔ میچ کے آخری لمحات میں رونالڈو نے پینلٹی کک لگا کر اپنی ہیٹرک مکمل کی اور یوونٹس نے تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔

ایک اور مقابلے میں مانچسٹر سٹی نے  مخالف ٹیم پر گولز کی بارش کر دی۔ سٹی نے صفر کے مقابلے میں سات گولز سے میچ اپنے نام کیا اور کوارٹر فائنل کی راہ ہموار کی۔



تازہ ترین ویڈیوز