چیمپئنز لیگ ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین صفر سے مات دی

چیمپئنز لیگ ، بارسلونا ، مانچسٹر یونائیٹڈ ، مات
۱۷ اپریل, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام

لندن (92 نیوز) چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کی سیکنڈ لیگ میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین صفر سے مات دی۔

چیمپئنز لیگ میں کوارٹر فائنل کی سیکنڈ لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

 بارسلونا اور اےجیکس نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ بارسلونان نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو تین صفر سے دھول چٹا دی۔ میسی الیون نے کھیل کے آغاز سے حریف ٹیم پر چھائے رہی اور 16 ویں منٹ میں لیونل میسی  نے گول اسکور کر کے بارسلونا کو برتری دلا دی۔ 20 ویں منٹ میں میسی نے ایک بار پھر گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔

 دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا نے اچھا کھیل پیش کیا اور 61 ویں منٹ میں  فلپ کوٹینیو (Philippe Coutinho)نے گول کر کے ٹیم کی برتری تین صفر کر دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ بارسلونا کی مجموعی برتری چار صفر رہی۔ فرسٹ لیگ میں بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔

 دوسرے کوارٹر فائنل میں رونالڈو کی یووینٹس کو اے جیکس کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اے جیکس نے یووینٹس کو دو،ایک سے مات دے کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین ویڈیوز