Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیلسی نے رالم میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی

چیلسی نے رالم میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی
May 6, 2021

لندن (92 نیوز) چیلسی نے رالس میڈرڈ کو دو صفر سے شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ چیلسی کے ٹیمو وارنر اور میسن ماؤنٹ نے ایک ایک گول کیا۔

چیلسی کی ٹیم یوئیفا چیمپئینز فٹبال لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ۔ سیمی فائنل میں چیلسی نے ریال میڈرڈ کی ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ فاتح ٹیم نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔

یوئیفا چیمئینز فٹبال لیگ کے دوسرے سیمی فائنل  کی دوسری لیگ میں چیلسی اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں ۔ چیلسی کے ٹیمو ورنر نے 28 ویں منٹ میں گول کر کے  ٹیم  کو برتری دلا دی  جو پہلے ہاف تک قائم رہی۔

دوسرے ہاف  میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔ کھیل کے 85 ویں منٹ میں میسن ماؤنٹ نے  مزید ایک گول کر کے چیلسی کی کامیابی کو یقینی بنا دیا ۔ چیلسی نے دو صفر اور تین ایک کے ایگریگیٹ سے چیمپئنز لیگ کے فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔

فائنل میں چیلسی کا مقابلہ مانچسٹر سٹی سے 29 مئی کو  استنبول میں ہو گا ۔ مانچسٹر سٹی نے پہلے سیمی فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کو دو صفر سے ہرا کر پہلی بار چیمپئنز  لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی۔