چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی بغیر ماسک آنیوالی خاتون وکیل کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت

November 30, 2020
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ماسک کے بغیر خاتون وکیل چیف جسٹس کی عدالت میں روسٹرم پر آگئی،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے خاتون کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کر دی ۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بغیر ماسک کے روسٹرم پرکھڑے ہونے کی اجازت نہیں،خاتون وکیل چیف جسٹس کی ہدایت کے بعد کمرہ عدالت سے باہر چلی گئی اوردوبارہ ماسک پہن کمرہ عدالت میں آئی۔
مکمل ماسک نہ پہننے پرعدالت نے خاتون وکیل کومکمل ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی ۔