Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

چیئرمین نیب کے دورہ لاہور میں اہم پیش رفت ، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم گوندل گرفتار

چیئرمین نیب کے دورہ لاہور میں اہم پیش رفت ، سابق ڈی جی ایکسائز اکرم گوندل گرفتار
September 17, 2020 05:52 pm

لاہور (92 نیوز) چیئرمین نیب کے دورہ لاہور کے بعد اہم پیش رفت ہو گئی۔ سابق ڈی جی ایکسائز اکرم گوندل گرفتار ہو گئے۔ اکرم اشرف گوندل متعدد دفعہ نیب لاہور میں پیش بھی ہوئے ۔ نیب لاہور کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اکرم اشرف گوندل سے پوچھ گچھ کی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ان کے جوابات سے مطمئن نہیں ہوئی۔ اس کیس میں وزیراعلیٰ کے سابق پرنسپل سیکرٹری راحیل صدیقی بھی نیب میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل پر سات کروڑ روپے رشوت لینے کا بھی الزام تھا۔

رابطہ کیجیے