Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین نیب کے حکم پر بیشتر کاروباری شخصیات کیخلاف جاری تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

چیئرمین نیب کے حکم پر بیشتر کاروباری شخصیات کیخلاف جاری تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ
August 23, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب کے حکم پر بیشتر کاروباری شخصیات کیخلاف جاری تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسلام آباد  چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے  ملاقات کی ۔ نیب اعلامیہ  کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ نیب بطور  بزنس فرینڈلی ادارہ  کاروباری طبقے کی ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چیئرمین نیب نے بتایا کہ   بزنس کمیونٹی کو بھیجے جانے والے نوٹس فوری طور پر معطل  اور سیلز اور انکم ٹیکس سے متعلق کیسز  فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

رابطہ کیجیے