Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین نیب کا براڈ شیٹ کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکا اعلان

چیئرمین نیب کا براڈ شیٹ کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنیکا اعلان
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے براڈ شیٹ کمیشن کو ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کا اعلان کردیا۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین نیب نے کہا، نیب تمام سیاستدانوں کو قانون کے مطابق قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نیب نے اِنہیں بھی بلایا جنہیں ماضی میں بلانے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ نیب کا جوڈیشل ریمانڈ سے کوئی تعلق نہیں، نیب ملزم کو گرفتاری کے چوبیس گھنٹے میں عدالت پیش کرتا ہے، نیب کی وجہ سے کوئی تاجر ملک چھوڑ کر نہیں گیا۔

انہوں نے کہا، وائٹ کالر کرائم میں شواہد اکٹھا کرنا مشکل ہے، نیب کے خلاف ہمیشہ سے پروپیگنڈا کیا گیا، احتساب کے عمل کو شفاف بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا نیب ان سے پوچھ نہیں سکتا۔

اُن کا کہنا تھا۔ نیب نے 487 ارب روپے کی ریکوری کی، نیب نے 1230 سے زائد ریفرنسز عدالتوں میں دائر کیے۔ 941 ارب سے زائد کے ریفرنسز عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ لاہور ریجن میں ایک ہاؤسنگ اسکیم سے اڑھائی ارب کی ریکوری کرکے متاثرین میں تقسیم کیے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال بولے کہ فالودے، ریڑھی یا گنڈیری والے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے برآمد ہوتے ہیں۔ ان کو کسی نے تو یہ روپے دیئے ہیں، ان سے پوچھو تو کہتے ہیں انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔ ذاتی انتقام کا کبھی سوال پیدا نہیں ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا، نیب کو بند کرنے کا فائدہ صرف اشرافیہ کو ہے، نیب کی وجہ سے ان لوگوں کا خواب پورا نہیں ہوسکا۔ نیب ملکی معیشت پر کبھی بھی اثرانداز نہیں ہوا، نیب کی وجہ سے کوئی تاجر ملک چھوڑ کر نہیں گیا۔