چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد کی ناکامی ، پیپلز پارٹی نے 5 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی


چیئرمین سینیٹ قرارداد ناکامی پیپلز پارٹی 5 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل
۰۳ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ دن

 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد کی ناکامی کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے دغاباز سینیٹرز کا سراغ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی کے تمام سینیٹرز سے پوچھ گچھ ہو گی اور 5 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی دی گئی۔

بلاول بھٹونےکمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ۔ کمیٹی ممبران میں یوسف رضا گیلانی، نئیر بخاری، صابر بلوچ، سعید غنی اور فرحت اللہ بابر شامل ہونگے ۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا ۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پیپلز پارٹی کے سینٹرز کے استعفوں پر تجویز دے گی ۔

مصطفی نواز کھوکھرکا کہنا ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے تمام ارکان نے استعفے جمع کرا رکھے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز