چیئرمین سینیٹ کا معاملہ، وزیر اعظم کا صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ

چیئرمین سینیٹ معاملہ وزیر اعظم صادق سنجرانی مشورہ
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۶:۱۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ برقرار رکھنے کیلئے حکومت بھی سرگرم ہو گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے دیا اور تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود رہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کی تحریک سے متعلق وزیر اعظم سے مشاورت کی جبکہ اعظم سواتی نے نمبر گیمز پر بریف کیا۔ وزیراعظم عمران خان بھی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک کی ناکامی کیلئے پر اعتماد ہیں اور صادق سنجرانی کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے بتائیں!  چیئرمین  سینیٹ کو ہٹانے کی کوششیں کون سے جہمہوری اقدار ہیں، مفاد پرست لوگ جمہوریت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز