چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر دنیا بھر کے پارلیمان کو خطوط لکھ دیے

چیئرمین سینیٹ مقبوضہ کشمیر پارلیمان خطوط اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز مودی حکومت ‏ بےنقاب ‏ صادق سنجرانی ‏ بڑا قدم ‏ بھارتی بربریت اسپیکرز پریزائیڈنگ افسران ‏ ٹیلی فونک رابطہ ‏ وزیراعظم ‏ عمران خان ‏ معاون خصوصی ‏ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ‏ ملکی سلامتی ‏ حق خود ارادیت ‏ سیاسی قیادت ‏ ذاتی مفادات ‏ بالاتر ‏ قومی معاملات ‏ اتحاد ‏ یکجہتی ‏ وزیر ریلوے ‏ شیخ رشید ‏ ‏40 ہزار پیراٹروپس ‏ کشمیر ‏ سرینگر ‏ حالات کشیدہ ‏ وزیر انسانی حقوق ‏ شیریں مزاری ‏ مقبوضہ وادی ‏ تشویش کا اظہار پاکستان ‏ جارحانہ پالیسی آزاد کشمیر ‏ ممنوعہ کلسٹر بم ‏ ریاستی دہشت گردی ‏
۰۴ اگست, ۲۰۱۹ ۸:۴۲ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال  اور  مودی حکومت کے پراپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کی پارلیمان کو خطوط لکھ دیے ۔

سردار صادق سنجرانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا ذکر کرتے ہوئے  خطوط دنیا بھر کی پارلیمان ، اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کو ارسال کئے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اہم ممالک کے پارلیمان کے اسپیکرز سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بھارتی ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔

نوسیری کے علاقے میں کلسٹر بموں کے استعمال کے شواہد سامنے آگئے

وزیراعظم عمران خان  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کاپیغام دے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ بھارت 40 ہزار پیراٹروپس کشمیر میں لے آیا ہے، آئندہ 15 روز میں سرینگر میں حالات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔

بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی راہ پر گامزن

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے مقبوضہ وادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیر اور پاکستان بارے’’جارحانہ پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، آزاد کشمیر کے معصوم لوگوں پر ممنوعہ کلسٹر بم گرانا ریاستی دہشت گردی ہے، بھارت مظالم کا سلسلہ آزاد کشمیر تک پھیلانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز