Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عراق کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا عراق کا دورہ
March 19, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراق کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کا عراقی وزارت دفاع پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں اُنہوں نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، عراقی چیف آف سٹاف جنرل عبدالامیر اور کمانڈر عراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی وزرات دفاع آمد پر جنرل ندیم رضا کو گاڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر ملٹری سٹڈیز کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سعد ہاشم سے بھی ملاقات کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی اور تشدد کی روک تھام میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔