Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چھٹیوں کا اعلان سنتے ہی ٹویٹر پر دلچسپ جملوں اور مزاحیہ فقروں کا طوفان آ گیا

چھٹیوں کا اعلان سنتے ہی ٹویٹر پر دلچسپ جملوں اور مزاحیہ فقروں کا طوفان آ گیا
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) طلباء و طالبات وزیرتعلیم شفقت محمود پر ایک بار پھر نہال ہو گئے۔ چھٹیوں کا اعلان سنتے ہی ٹویٹر پر دلچسپ جملوں اور مزاحیہ فقروں کا طوفان آ گیا۔

تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہوا ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اسٹوڈنٹس کی آنکھ کا تارہ بن گئے۔ ٹویٹر پر شفقت محمود پھر سے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ایک صارف نے وزیر تعلیم کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ارشاد کیا تمام عمر تم کو زندگی کا پیار ملے۔۔۔۔خدا کرے یہ زندگی بار بار ملے۔

ایک صارف نے تو لکھا شفقت محمود کنفرم جنتی ہیں۔

میمز کے اس طوفان میں کئی سوشل میڈیا صارفین 92 نیوز کے اسکرین شارٹس شیئر کرکے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے رہے۔

اس دوران جہاں تعریفیں تھیں وہیں ان شہروں کے طلبہ خفا بھی دکھائی دیئے جہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں عوام باہر ہے اب اسکولوں کی بندش کورونا کو روکنے میں مددگار نہیں ہو گی۔