Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

چودھری پرویز الہٰی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، آزادی مارچ کے ڈیڈ لاک ختم کرنے پر گفتگو

چودھری پرویز الہٰی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، آزادی مارچ کے ڈیڈ لاک ختم کرنے پر گفتگو
November 6, 2019 06:21 pm

 اسلام آباد (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی کی چھتیس گھنٹے میں فضل الرحمٰن سے تیسری ملاقات ہوئی جس میں آزادی مارچ کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرنے پر بات چیت کی گئی۔ آزادی مارچ کے خاتمے کیلئے مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چودھری برادران دھرنا ختم کرانے کیلئے قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پرویز الہٰی نے کہا مختلف تجاویز بھی زیر غور ہیں، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں۔ تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے، مثبت طریقے سے معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے محنت ہو رہی ہے۔ جے یو آئی ذرائع کا کہنا ہے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوئی۔ ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی مگر وقت لگے گا۔

رابطہ کیجیے