Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری پرویز الہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا سے خضر عباس جٹ ، صغیر احمد گڈو کی ملاقات

چودھری پرویز الہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا سے خضر عباس جٹ ، صغیر احمد گڈو کی ملاقات
October 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا سے جڑانوالہ سے خضر عباس جٹ اور وہاڑی سے صغیر احمد گڈو کی ملاقات ہوئی۔ ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جڑانوالہ سے چودھری خضر عباس جٹ اور وہاڑی سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی رانا صغیر احمد گڈو مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی اور سینیٹر کامل علی آغا سے چودھری خضر عباس جٹ اور رانا صغیر احمد گڈو نے ملاقات کی۔ چودھری پرویزالہٰی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور بولے ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا سلام ایک امن پسند مذہب ہے، دنیا کو اسلاموفوبیا سے نکلنا ہو گا۔ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریہ پر متفق ہونا ہو گا۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ہی قائم رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا امت مسلمہ گستاخانہ خاکوں کو ہٹانے اور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے ہم اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔