Friday, January 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری نثار کی جاتی امراء آمد ، شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

چودھری نثار کی جاتی امراء آمد ، شہباز شریف سے والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
November 30, 2020

بیگم شمیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے جاتی امرا اور ماڈل ٹاؤن میں رہنماؤں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری رہا،نواز شریف سے ناراض سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار  احمد بھی شہباز شریف سے اظہار تعزیت کیلئے جاتی امرا پہنچے،مریم نواز کی ملتان جلسے میں روانگی کے بعد چودھری نثار ان کی رہائش گاہ پہنچے اور شہبازشریف سے ملاقات کی۔

عرصہ دراز کے بعدچودھری نثار نے مسلم لیگ ن کے صدر سے ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا،سابق وفاقی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی،چودھری نثار نے کہا اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اللہ پاک شریف خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار اور شہبازشریف کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان جاتی امرا میں ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی جس کے بعد چودھری نثار واپس روانہ ہو گئے۔