چودھری شوگر ملز کیس، نیب کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی


چودھری شوگر ملز ، کیس، نیب ، نواز شریف ، جیل ، تفتیش ، اجازت
۱۰ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۵:۲۲ شام

 لاہور (92 نیوز) چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کو نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت مل گئی۔ نیب لاہور نے نواز شریف سے تحقیقات کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

چودھری شوگر ملز کیس میں نیب شہباز شریف، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز اور یوسف عباس شریف سے تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب کو شریف فیملی سے دوران تفتیش نواز شریف کے چودھری شوگر ملز کیس میں بینیفشری ہونے کے شواہد ملے تھے۔

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز