Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چوتھا ٹیسٹ، بھارت انگلینڈ کو ہرا کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

چوتھا ٹیسٹ، بھارت انگلینڈ کو ہرا کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
March 6, 2021

احمد آباد (92 نیوز) بھارت انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں اننگز اور 25 رنز سے ہرا کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، بھارت کی جانب سے ایشون اور پٹیل نے 5، 5 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ کی جانب سے لارنس نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی ۔ آئی سی سی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

دونوں ٹیمیں رواں سال 18 جون کو لارڈز میں آمنے سامنے ہونگی، بھارت نے ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرقبضہ جما لیا۔ پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔