Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 526 نئے کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق، 526 نئے کیسز رپورٹ
September 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی آنے لگی۔ گزشتہ روز 526 نئے کیسز اور 6 اموات سامنے آئیں۔ 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 5  ہزار 673 رہ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 526 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اب تک اموات کی تعداد 6379 تک پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 429 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 31 ہزار 880، پنجاب میں 97 ہزار 679، کے پی کے میں 36 ہزار 942، بلوچستان میں 13 ہزار 483، اسلام آباد میں 15 ہزار 901، آزاد جموں و کشمیر میں 2400 اور گلگت بلتستان میں 3196 ہے۔ گذشتہ روز 31 ہزار 411 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 29 لاکھ 39 ہزار 790 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ اس وقت 1 ہزار مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔