Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ریکارڈ 153 افراد جاں بحق،6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹے میں کورونا سے ریکارڈ 153 افراد جاں بحق،6 ہزار 604 نئے کیسز رپورٹ
June 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ کیسز ایک لاکھ 71 ہزار 666 تک جا پہنچے۔ ایک دن میں ریکارڈ 153 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی۔ 6 ہزار 604 نئے کیسز سامنے آگئے۔ اب تک 63 ہزار 504 مریضوں نے جان لیوا وائرس کو شکست دی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمارجاری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 604 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 666 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں کیسز 65 ہزار 163 ہیں۔ پنجاب دوسرے نمبر پر آ گیا جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 216 ہو گئی۔ خیبر پختونخوا 20 ہزار 790، اسلام آباد میں 10 ہزار 279، بلوچستان 9 ہزار 162، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 803 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں 153 افراد جاں بحق ہونے کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1 ہزار 347 افراد، سندھ میں ایک ہزار تیرہ، خیبرپختونخوا 789، بلوچستان 100، اسلام آباد 95، گلگت بلتستان 21 اورآزاد کشمیر میں 17 افراد دم توڑ گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 31 ہزار 681 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔