Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چنیوٹ، کورونا کے مریض سامنے آنے پر 4 دیہات قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل

چنیوٹ، کورونا کے مریض سامنے آنے پر 4 دیہات قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل
April 7, 2020
چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ میں کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے پر 4 دیہات قرنطینہ سنٹرز میں تبدیل کردئیے گئے۔ چنیوٹ کے ان علاقوں میں ایران پلٹ 8 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ بھوانہ کے 3، چنیوٹ کے ایک گاؤں کو آئسولیشن کا درجہ دیدیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق چاروں دیہات میں رہائشیوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے، طاہرآباد، ہرسہ بلہہ، ٹھٹھہ محمد شاہ اور محلہ جامعہ مسجد میں پولیس نفری تعینات ہے۔ محکمہ صحت اور سرویلنس ٹیموں کی کلئیرنس تک علاقے سیل رہیں گے۔