Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی ، عثمان بزدار

چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی ، عثمان بزدار
April 21, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء سردار آصف نکئی اور ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی ، ۔ اپوزیشن کی ان جماعتوں کو صورتحال کا ادراک کرنا چاہئے تھا۔ اپوزیشن کا 3 سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر منفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں ۔ اپوزیشن کو چھوٹی سوچ سے نکل کر وسیع تر قومی مفاد کا خیال رکھنا چاہئے۔ پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ اپوزیشن کی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے۔