چنائے ایکسپریس شاہ رخ کی بجائے دپیکا کی وجہ سے کامیاب ہوئی ،روہت شیٹھی



چنائی ایکسپریس
۰۹ جنوری, ۲۰۱۹ ۱۲:۵۹ شام

ممبئی ( ویب ڈیسک ) 2013 کی بلاک بسٹر فلم چنائے ایکسپریس نے 100کروڑ کا ہندسہ عبور کر کے کامیابی کے جھنڈے گاڑے تھے ، فلم میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی معصومانہ اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا ،مگر اب ہدایتکار روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ فلم کی کامیابی شاہ رخ کی بجائے دپیکا پڈوکون کی مرہون منت ہے ۔

ایک انٹرویو میں روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ لوگ فلم کی کہانی کو سمجھ نہیں پاتے ، فلم  چنائی ایکسپریس اور گول مال کمرشل فلمیں تھیں ، کیوں کہ میں نے ایسا نہیں کہا کہ یہ فلمیں  شاہ رخ اور اجے دیو گن کی فلمیں ہیں ۔

روہت کا مزید کہنا تھا کہ  میرے نزدیک فلم چنائے ایکسپریس اور گول مال شاہ رخ اور اجے  کی فلمیں نہیں بلکہ دپیکا اور کرینہ کپور کی فلمیں ہیں  اور فلموں کی کامیابی کا سہرا ان دونوں کے سر ہے ۔

روہت شیٹھی  حال ہی میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم سمبا کی کامیابی پر مبارکبادیں سمیٹ رہے ہیں ،فلم نے ابتدائی پانچ دنوں میں سو کروڑ کے کلب میں جگہ بنالی تھی ۔



تازہ ترین ویڈیوز