Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جمیل الدین عالی کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے

جمیل الدین عالی کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے
November 23, 2020

ہم تا بہ ابد سعی وتغیر کے ولی ہیں

 

دلوں کو جذبہ ایمانی سے سرشار کردینے والے اس ترانے کے خالق جمیل الدین عالی نے

 

جوانی کی دہلیز پر قدم رکھا تو شاعری کے ذریعے اپنے جنون کو نئی پہچان دی اور ملی نغموں سے خوب شہرت پائی ۔

 

جمیل الدین عالی نے 1965 کی جنگ کے دوران اپنے الفاظ سے وطن کے جوانوں میں جذبہ جگایا ۔ عالی صاحب ایک کے بعد ایک ملی نغموں کی بہار لے آئے جو بہت مقبول ہوئے  ۔ان کے ملی نغمات میں  اے وطن کے سجیلے جوانوں ، جیوے جیوے سمیت  متعدد نے شہرت  حاصل کی ۔

 

عالی زندگی بھر پاکستان اور اردو زبان کی ترقی کے لئے کوشاں رہے جبکہ صنف نازک کی  اہمیت کو انہوں نے اپنے گیت میں کچھ اسطرح اجاگر کیا

 

ہم مائیں ہم بہنیں ہم بیٹیاں

 

عالی صاحب کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے انہیں ہلال امتیاز اور پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا،انکی لکھی گئی نظموں اور غزلوں کے کل گیارہ مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔