Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چارٹرڈ طیارے استعمال کرنے والوں کو والدہ کا جسدخاکی کارگو کرتے شرم آنی چاہیے ، فردوس عاشق اعوان

چارٹرڈ طیارے استعمال کرنے والوں کو والدہ کا جسدخاکی کارگو کرتے شرم آنی چاہیے ، فردوس عاشق اعوان
November 25, 2020

فردوس عاشق اعوان نے لیگی ترجمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏صف مرگ کو سیاست زدہ کرنے والی لیگی ترجمان کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔ جس جنازے کا ابھی اعلان نہیں ہوا اس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرول پر رہائی کا فیصلہ انسانی ہمدردی پر کیا۔ حکومت میں ہوتے ہوئے ذاتی عیاشیوں کیلئے چارٹرڈ طیارے استعمال کرنے والوں کو والدہ، دادی کے جسدخاکی کیلئے کارگو کرتے شرم آنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا منافقت اور والدہ کی بے توقیری کی حد ہوتی ہے۔ جو جیل میں ہیں ان کی رہائی کیلئے واویلا کیا جارہا ہے اور جو آزاد ہیں انہیں جنازے میں شرکت کی توفیق نہیں۔